حیدرآباد۔20۔مئی(اعتماد نیوز)آج گاندھی بھون میں منعقدہ کانگریس قائدین کے
اجلاس میں پارٹی کے سینئر قائدین کو تلنگانہ میں کانگریس کی شکست کا ذمہدار
قرار دیتے ہوئے کانگریس کارکنوں نے شدید احتجاج کیا۔ اور استعفوں کا
مطالبہ کیا۔ یہ اجلاس تلنگانہ میں کانگریس کی شکست کے وجوہات کے جائزہ کے
غرض سے منعقد
کیا گیا ۔جس میں سابق ریاستی نائب وزیر اعلی دامودر راج
نرسمہا ‘ گتا سکھیندر ریڈی رکن پارلیمنٹ ‘ جانا ریڈی رکن اسمبلی ‘ اور دیگر
قائدین نے شرکت کی۔اسی کے ساتھ کارکنوں نے ذاتی ایجنڈے کے ساتھ میدان میں
اترکر شکست کو خریدنے کا الزام لگاتے ہوئے کانگریس قائدین کا محاصرہ کرتے
ہوئے استعفوں کو پیش کرنے کامطالبہ کیا۔